المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6832
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ لَبِيدٍ ، نَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ ، عَنِ الْأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، أَنَّ أَبَا جَنْدَلِ بْنَ سُهَيْلٍ وَالْحَارِثَ بْنَ مُعَاوِيَةَ مَرَّا عَلَى بِلَالٍ ، مُؤَذِّنِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهُوَ يَتَوَضَّأُ عَلَى مِيضَأَةِ مَسْجِدِ دِمَشْقَ ، فَسَأَلَاهُ عَنِ الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ ، فَقَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ I " .
ترجمہ
اشعث صنعانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابو جندل بن سہیل رضی اللہ عنہ اور حارث بن معاویہ رحمہ اللہ، رسول اللہ ﷺ کے مؤذن سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، اس وقت وہ دمشق کی مسجد کے وضو خانے پر وضو کر رہے تھے، ان دونوں نے آپ سے موزوں پر مسح کرنے کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ موزوں اور عمامے پر مسح فرمایا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مطر وراق سے صرف سعید بن بشیر نے روایت کیا ہے۔“