المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6827
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ لَبِيدٍ ، ثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ ، إِذْ وَقَعَ رَجُلٌ وَهُوَ مُحْرِمٌ فَمَاتَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اغْسِلُوهُ ، وَكَفِّنُوهُ فِي ثَوْبِهِ ، وَلَا تُخَمِّرُوا رَأْسَهُ ، فَإِنَّهُ يُبْعَثُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَهُوَ يُلَبِّي .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْمُثَنَّى بْنِ الصَّبَّاحِ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ اپنے ایک سفر میں تھے کہ اچانک ایک شخص اپنی سواری سے گر پڑا جب کہ وہ حالتِ احرام میں تھا اور فوت ہو گیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسے غسل دو اور اسے اسی کے کپڑوں میں کفن دو، اور اس کا سر نہ ڈھانپو، کیونکہ اسے قیامت کے دن اس حال میں اٹھایا جائے گا کہ وہ لبیک پکار رہا ہو گا۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مثنیٰ بن صباح سے صرف ولید بن مسلم نے ہی روایت کیا ہے۔“