المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6826
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ لَبِيدٍ ، نَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : أُهْدِي لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكُرَاعِ الْغَمِيمِ رِجْلُ حِمَارِ وَحْشٍ ، فَرَدَّهُ إِلَى صَاحِبِهِ ، وَاعْتَذَرَ إِلَيْهِ ، وَقَالَ : إِنَّا مُحْرِمُونَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ ، وَحَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کو «کراع الغمیم» کے مقام پر ایک گورخر کی ٹانگ ہدیہ کی گئی، تو آپ ﷺ نے اسے اس کے مالک کو واپس لوٹا دیا اور اس سے معذرت کی، اور فرمایا: ”بلاشبہ ہم احرام کی حالت میں ہیں۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابو زبیر رحمہ اللہ سے سعید بن بشیر رحمہ اللہ اور حماد بن شعیب رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا۔“