المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الدَّيْلَمِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : إِنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ دَاوُدَ سَأَلَ اللهَ ثَلَاثًا ، فَأَعْطَاهُ اثْنَتَيْنِ ، وَأَرْجُو أَنْ يَكُونَ أَعْطَاهُ الثَّالِثَةَ ، سَأَلَهُ أَنْ يَحْكُمَ بِحُكْمٍ يُوَاطِئُ حُكْمَهُ ، فَأُعْطِيَ ، وَسَأَلَهُ مُلْكًا لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ بَعْدِهِ ، فَأُعْطِيَ ، وَسَأَلَهُ أَيُّمَا عَبْدٍ أَتَى بَيْتَ الْمَقْدِسِ لَا يُرِيدُ إِلَّا الصَّلَاةَ فِيهِ أَنْ يَكُونَ مِنْ خَطِيئَتِهِ كَيَوْمِ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ رُوَيْمٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ I " .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک سلیمان بن داود (علیہما السلام) نے اللہ تعالیٰ سے تین چیزوں کا سوال کیا، اللہ نے انہیں ان میں سے دو عطا فرما دیں اور مجھے امید ہے کہ انہیں تیسری بھی عطا فرما دی ہوگی۔ انہوں نے اللہ سے سوال کیا کہ وہ لوگوں کے درمیان ایسا فیصلہ کریں جو اللہ کے فیصلے کے عین مطابق ہو، تو انہیں یہ عطا کر دیا گیا۔ انہوں نے اللہ سے ایسی سلطنت کا سوال کیا جو ان کے بعد کسی اور کے لیے سزاوار نہ ہو، تو انہیں یہ بھی عطا کر دی گئی۔ اور انہوں نے سوال کیا کہ جو کوئی بندہ بھی بیت المقدس میں محض نماز کی غرض سے آئے، وہ اپنے گناہوں سے ایسے پاک ہو کر نکلے جیسے اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنم دیا تھا۔““
اس حدیث کو عروہ بن رویم رحمہ اللہ سے صرف محمد بن شعیب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔