المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ ، نَا أَبِي ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : لَا يَأْتِينِي أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِبَعِيرٍ يَحْمِلُهُ عَلَى رَقَبَتِهِ لَهُ رُغَاءٌ ، فَيَقُولُ : يَا مُحَمَّدُ ، فَأَقُولُ : لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا ، قَدْ بُلِّغْتَ . لَا يَأْتِينِي أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِشَاةٍ يَحْمِلُهَا عَلَى رَقَبَتِهِ لَهَا يُعَارٌ ، فَيَقُولُ : يَا مُحَمَّدُ ، فَأَقُولُ : لَا أَمْلِكُ لَكَ شَيْئًا ، قَدْ بُلِّغْتَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں ہرگز نہ آئے کہ وہ اپنی گردن پر ایک اونٹ اٹھائے ہوئے ہو جو بلبلا رہا ہو، پھر وہ (مجھے پکار کر) کہے: اے محمد ﷺ! تو میں کہوں گا: میں تمہارے لیے (اللہ کے ہاں) کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے (تم تک اللہ کا پیغام) پہنچا دیا تھا۔ تم میں سے کوئی شخص قیامت کے دن میرے پاس اس حال میں ہرگز نہ آئے کہ اس نے اپنی گردن پر ایک بکری اٹھائی ہوئی ہو جو ممیاتی ہو، پھر وہ کہے: اے محمد ﷺ! تو میں کہوں گا: میں تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا، میں نے (تم تک اللہ کا حکم) پہنچا دیا تھا۔“
اس حدیث کو عبید اللہ بن عمر رحمہ اللہ سے محمد بن عیسیٰ بن سمیع رحمہ اللہ کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کیا ہے۔