المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6778
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى الْخُشَنِيُّ ، حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، مَوْلَى غُفْرَةَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : سَيَكُونُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ قَوْمٌ يَقُولُونَ لَا قَدَرَ ، مَجُوسُ هَذِهِ الْأُمَّةِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُمَرَ مَوْلَى غُفْرَةَ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب اس امت میں ایسے لوگ ہوں گے جو کہیں گے کہ تقدیر کچھ نہیں ہے، (یہی لوگ) اس امت کے مجوسی ہیں۔“
اس حدیث کو عمر مولیٰ غفرہ رحمہ اللہ سے صرف حسن بن یحییٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ہشام بن عمار رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔