المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6763
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ الْبَكْرِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، أَنَّ رَجُلًا تَشَكَّى إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُوءَ الْحِرْفَةِ ، فَقَالَ : رَبِّ صَغِيرًا I " ، فَسَأَلَهُ فَقَالَ : I " مُهْرًا ، أَوْ جَارِيَةً ، أَوْ غُلَامًا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنُ يَزِيدَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے اپنے روزگار (پیشے) کی خرابی کی شکایت کی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”کسی چھوٹے (جانور یا بچے) کی پرورش کرو۔“ اس نے آپ ﷺ سے (اس کی وضاحت) پوچھی تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”گھوڑے کا بچہ، یا کوئی (کم سن) لونڈی، یا کوئی (کم سن) غلام۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمرو بن حارث سے صرف عبداللہ بن یزید نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں، اور رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“