المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6740
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ حُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، I " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ خُطْبَتَيْنِ ، يَجْلِسُ بَيْنَهُمَا .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، تَفَرَّدَ بِهِ : هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ I " .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ جمعہ کے دن دو خطبے ارشاد فرماتے تھے اور ان دونوں کے درمیان تشریف رکھتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن عجلان رحمہ اللہ سے یہ حدیث حاتم بن اسماعیل رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی، اور ان سے اس کی روایت میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“