المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 673
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ عَلَى امْرَأَةٍ مَقْتُولَةٍ فِي بَعْضِ غَزَوَاتِهِ ، فَقَالَ : مَا كَانَتْ هَذِهِ تُقَاتِلُ ، ثُمَّ نَهَى عَنْ قَتْلِ النِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا شَرِيكٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے کسی غزوہ میں ایک مقتول عورت کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”یہ تو لڑنے والی نہ تھی۔“ پھر آپ ﷺ نے عورتوں اور بچوں کو قتل کرنے سے منع فرما دیا۔
اس حدیث کو محمد بن زید رحمہ اللہ سے صرف شریک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔