المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَمَةَ النَّصْرِيُّ الْكُوفِيُّ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ قَالَ : شَيَّعَنِي وَصَاحِبًا لِي عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، وَأَنَا مُنْطَلِقٌ مِنَ الْمَدِينَةِ إِلَى الْعِرَاقِ ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَنْصَرِفَ قَالَ : إِنَّهُ لَيْسَ عِنْدِي شَيْءٌ أُعْطِيكُمَا ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : I " إِنَّ اللهَ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ I " وَإِنِّي أَسْتَوْدِعُ اللهَ دِينَكُمَا ، وَأَمَانَتَكُمَا ، وَخَوَاتِيمَ عَمَلِكُمَا .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سُمَيْعٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ .
مجاہد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے مجھے اور میرے ایک ساتھی کو رخصت کیا جب میں مدینہ سے عراق کی طرف روانہ ہو رہا تھا، پھر جب انہوں نے واپس مڑنے کا ارادہ کیا تو فرمایا: ”میرے پاس تمہیں دینے کے لیے کوئی چیز نہیں ہے، لیکن میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «إِنَّ اللهَ إِذَا اسْتُودِعَ شَيْئًا حَفِظَهُ» ”بے شک جب اللہ کے سپرد کوئی چیز بطور امانت کی جائے تو وہ اس کی حفاظت فرماتا ہے“، اور میں تمہارے دین، تمہاری امانت اور تمہارے اعمال کے خاتمے کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔“
اس حدیث کو معاویہ بن سلمہ سے صرف محمد بن عیسیٰ بن سمیع نے روایت کیا ہے اور ہشام بن عمار اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔