المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6724
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، نَا الْخَلِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ يُحَدِّثُ ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى ، عَنْ أَبِي أُمَيَّةَ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَأْكُلُ ، فَقَالَ : I " هَلُمَّ I " ، قُلْتُ : إِنِّي صَائِمٌ قَالَ : I " هَلُمَّ أُحَدِّثْكَ ، إِنَّ اللهَ وَضَعَ عَنِ الْمُسَافِرِ الصِّيَامَ وَشَطْرَ الصَّلَاةِ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ إِلَّا الْخَلِيلُ تَفَرَّدَ بِهِ هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ .
ترجمہ
سیدنا ابو امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ﷺ کھانا کھا رہے تھے، آپ ﷺ نے فرمایا: ”آؤ (کھا لو)“، میں نے عرض کیا: ”میں روزے سے ہوں۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”قریب آؤ میں تمہیں بتاتا ہوں، بے شک اللہ تعالیٰ نے مسافر سے روزہ اور آدھی نماز ساقط کر دی ہے۔“ “
اس حدیث کو علی بن زید رحمہ اللہ سے صرف خلیل رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ہشام بن عمار رحمہ اللہ منفرد ہیں۔