المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6696
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الشَّيْزَرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ ، نَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ فِيهِنَّ أَفْضَلُ مِنْ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ قَالُوا : وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ ؟ قَالَ : I " وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ ، إِلَّا مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ ، وَأُهْرِيقَ دَمُهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا الْوَلِيدُ ، تَفَرَّدَ بِهِ : الْحَوْطِيُّ .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کوئی دن ایسے نہیں جن میں کیا گیا عمل ذوالحجہ کے ان دس دنوں (میں کیے گئے عمل) سے زیادہ فضیلت والا ہو۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”اور اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اور اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں، سوائے اس شخص کے جس کا گھوڑا (میدانِ جنگ میں) زخمی کر کے گرا دیا جائے اور اس کا اپنا خون بھی بہا دیا جائے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف ولید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اس کی روایت میں حوطی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“