المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6643
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُلْثُومٍ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْمُسْتَحَاضَةُ تَغْتَسِلُ مِنْ قُرْءٍ إِلَى قُرْءٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا سَلَمَةُ بْنُ كُلْثُومٍ ، وَلَا عَنْ سَلَمَةَ إِلَّا بَقِيَّةُ ، تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدُ بْنُ جَنَّادٍ I " .
ترجمہ
عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”استحاضہ والی عورت ایک حیض سے دوسرے حیض تک (کی مدت مکمل ہونے پر) غسل کرے۔“
اس حدیث کو امام اوزاعی رحمہ اللہ سے صرف سلمہ بن کلثوم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور سلمہ رحمہ اللہ سے صرف بقیہ رحمہ اللہ نے، جبکہ عبید بن جناد رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔