المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 663
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُعَلَّلُ بْنُ نُفَيْلٍ قَالَ : نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ عَوْفٍ الْأَعْرَابِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنْ قَتَلَ نَفْسًا مُعَاهَدَةً بِغَيْرِ حَقِّهَا ، لَمْ يَرَحْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ ، وَإِنَّ رِيحَ الْجَنَّةِ تُوجَدُ مِنْ مَسِيرَةِ مِائَةِ عَامٍ I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَوْفٍ إِلَّا عِيسَى .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے کسی معاہد (جس کی جان و مال کی حفاظت کا عہد کیا گیا ہو) کو ناحق قتل کیا، وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پائے گا، حالانکہ جنت کی خوشبو سو سال کی مسافت سے محسوس کی جا سکتی ہے۔“
عوف رحمہ اللہ سے یہ حدیث صرف عیسیٰ رحمہ اللہ نے روایت کی ہے۔