المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا مُعَلَّلٌ قَالَ : نَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ ، عَنْ أَبِي الْوَاصِلِ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ وَاصِلٍ .
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ ، وَمِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعِ ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي ، وَخَطَئِي وَعَمْدِي I " .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي الْوَاصِلِ إِلَّا عَتَّابٌ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ یہ دعا مانگا کرتے تھے: « اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ عِلْمٍ لَا يَنْفَعُ ، وَمِنْ دُعَاءٍ لَا يُسْمَعُ ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ هَؤُلَاءِ الْأَرْبَعِ ، اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذُنُوبِي ، وَخَطَئِي وَعَمْدِي » ”اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں ایسے دل سے جس میں خشوع نہ ہو، اور ایسے نفس سے جو کبھی سیر نہ ہو، اور ایسے علم سے جو نفع نہ دے، اور ایسی دعا سے جو سنی (قبول) نہ جائے۔ اے اللہ! میں ان چاروں چیزوں کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ اے اللہ! میرے گناہ بخش دے، میری نادانستہ خطائیں بھی اور وہ بھی جو میں نے جان بوجھ کر کیے۔“
اس حدیث کو ابو الواصل رحمہ اللہ سے صرف عتاب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔