المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6629
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو عَامِرٍ النَّحْوِيُّ الصُّورِيُّ ، نَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ ، عَنْ بِنْتِ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِيهَا مَعْقِلٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : مَنْ وَلِيَ أُمَّةً مِنْ أُمَّتِي ، قَلَّتْ أَوْ كَثُرَتْ ، فَلَمْ يَعْدِلْ فِيهِمْ ، كَبَّهُ اللهُ عَلَى وَجْهِهِ فِي النَّارِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحُصَيْنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ هِشَامٌ I " .
ترجمہ
معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی، سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے میری امت کے کسی گروہ کی ولایت و سربراہی سنبھالی، خواہ وہ تعداد میں کم ہوں یا زیادہ، پھر اس نے ان کے درمیان عدل و انصاف نہ کیا، تو اللہ تعالیٰ اسے اوندھے منہ آگ میں جھونک دے گا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عمار دہنی سے صرف عبد العزیز بن حصین نے روایت کیا ہے اور ہشام اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“