المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ابْنُ الْإِمَامِ ، ثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ جَعْفَرٍ الْأَحْمَرُ ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : عَلَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ إِذَا دَخَلَ الْمَسْجِدَ أَنْ يُصَلِّيَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَيَقُولُ : I " اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا ، وَافْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ I " ، وَإِذَا خَرَجَ صَلَّى عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَقَالَ : I " اللَّهُمَّ افْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ فَضْلِكَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ إِلَّا أَبُو الْفَيْضِ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ I " .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو سکھایا کہ جب وہ مسجد میں داخل ہوں تو نبی ﷺ پر درود بھیجیں اور یہ دعا کریں: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا ، وَافْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ» ”اے اللہ! ہمارے گناہ بخش دے اور ہمارے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے“، اور جب مسجد سے باہر نکلیں تو نبی ﷺ پر درود بھیجیں اور کہیں: «اللَّهُمَّ افْتَحْ لَنَا أَبْوَابَ فَضْلِكَ» ”اے اللہ! ہمارے لیے اپنے فضل کے دروازے کھول دے“۔“
”ان دونوں احادیث کو صرف ابو الفیض رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور ان کی روایت کرنے میں اسماعیل بن صبیح رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“