المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَحِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ بَحِيرِ بْنِ رَيْسَانَ الْحِمْيَرِيُّ الْمِصْرِيُّ ، نَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنِ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَلَمْ أَجِدْ أَحَدًا يَتْبَعُهُ ، فَفَزِعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَأَتَاهُ بِمِطْهَرَةٍ ، فَوَجَدَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَاجِدًا فِي مَشْرُبَةٍ ، فَتَنَحَّى عَنْهُ مِنْ خَلْفِهِ ، حَتَّى رَفَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأْسَهُ ، فَقَالَ : أَحْسَنْتَ يَا عُمَرُ حِينَ وَجَدْتَنِي سَاجِدًا ، فَتَنَحَّيْتَ عَنِّي ، إِنَّ جِبْرِيلَ أَتَانِي ، فَقَالَ : مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ مِنْ أُمَّتِكَ وَاحِدَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرًا ، وَرَفَعَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ I " .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ (باہر) تشریف لے گئے، میں نے دیکھا کہ کوئی بھی آپ ﷺ کے پیچھے نہیں ہے، اس پر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فکر مند ہوئے اور وضو کے پانی کا ایک برتن لے کر آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی کریم ﷺ کو ایک بالا خانے میں سجدہ ریز پایا۔ چنانچہ وہ آپ ﷺ کے پیچھے ایک جانب ہٹ گئے یہاں تک کہ نبی کریم ﷺ نے اپنا سر مبارک اٹھایا اور فرمایا: ”اے عمر! تم نے بہت اچھا کیا کہ جب مجھے سجدے کی حالت میں پایا تو ایک طرف ہٹ گئے۔ بے شک میرے پاس جبرئیل آئے اور انہوں نے کہا: آپ کی امت میں سے جو شخص آپ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا، اللہ تعالی اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کے بدلے اس کے دس درجات بلند فرمائے گا۔“ “
اس حدیث کو عبید اللہ بن عمر سے صرف یحییٰ بن ایوب نے روایت کیا ہے، اور اسے روایت کرنے میں عمرو بن ربیع بن طارق منفرد ہیں۔