المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ : نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ زَبْرٍ قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي الْمُطَاعِ ، عَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ السُّلَمِيِّ قَالَ : قَامَ فِينَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَاتَ غَدَاةٍ ، فَوَعَظَنَا مَوْعِظَةً وَجَفَتْ مِنْهَا الْقُلُوبُ ، وَذَرَفَتْ مِنْهَا الْعُيُونُ ، فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّكَ قَدْ وَعَظْتَنَا مَوْعِظَةَ مُوَدِّعٍ ، فَاعْهَدْ إِلَيْنَا ، فَقَالَ : عَلَيْكُمْ بِتَقْوَى اللهِ ، وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ ، وَإِنْ عَبْدًا حَبَشِيًّا ، وَسَيَرَى مَنْ بَقِيَ مِنْ بَعْدِي اخْتِلَافًا شَدِيدًا ، فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الْمَهْدِيِّينَ الرَّاشِدِينَ ، وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ ، وَإِيَّاكُمْ وَالْمُحْدَثَاتِ فَإِنَّ كُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ .
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي الْمُطَاعِ إِلَّا عَبْدُ اللهِ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ زَبْرٍ .
سیدنا عرباض بن ساریہ سلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ایک صبح رسول اللہ ﷺ ہمارے درمیان (وعظ کے لیے) کھڑے ہوئے اور ہمیں ایسی نصیحت فرمائی جس سے دل لرز گئے اور آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔ ہم نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ نے ہمیں رخصت ہونے والے شخص جیسی نصیحت فرمائی ہے، پس ہمیں کوئی وصیت فرما دیجیے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: «عَلَيْكُمْ بِتَقْوَى اللهِ ، وَالسَّمْعِ وَالطَّاعَةِ ، وَإِنْ عَبْدًا حَبَشِيًّا ، وَسَيَرَى مَنْ بَقِيَ مِنْ بَعْدِي اخْتِلَافًا شَدِيدًا ، فَعَلَيْكُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَاءِ الْمَهْدِيِّينَ الرَّاشِدِينَ ، وَعَضُّوا عَلَيْهَا بِالنَّوَاجِذِ ، وَإِيَّاكُمْ وَالْمُحْدَثَاتِ فَإِنَّ كُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ» ”تم پر اللہ کا تقویٰ لازم ہے، اور (اپنے امیر کی) بات سننا اور اطاعت کرنا ضروری ہے، خواہ وہ حبشی غلام ہی کیوں نہ ہو۔ میرے بعد تم میں سے جو زندہ رہے گا وہ عنقریب شدید اختلافات دیکھے گا، پس تم میری سنت اور ہدایت یافتہ خلفائے راشدین کے طریقے کو لازم پکڑنا اور اسے داڑھوں سے مضبوطی سے تھام لینا، اور (دین میں) نئی پیدا کی گئی باتوں سے بچنا کیونکہ ہر بدعت گمراہی ہے۔“
یحییٰ بن ابی المطاع رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عبداللہ بن علاء بن زبر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔