المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6598
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ ، ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَرِدُ عَلَيَّ قَوْمٌ مِمَّنْ كَانُوا مَعِي ، فَإِذَا رُفِعُوا إِلَيَّ وَرَأَيْتُهُمُ اخْتُلِجُوا دُونِي ، فَأَقُولُ : يَا رَبِّ أُصَيْحَابِي أُصَيْحَابِي ، فَيُقَالُ : إِنَّكَ لَا تَدْرِي مَا أَحْدَثُوا بَعْدَكَ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ I " .
ترجمہ
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس ایسے لوگ وارد ہوں گے جو میرے ساتھ تھے، پس جب وہ میری طرف اٹھائے جائیں گے اور میں انہیں دیکھ لوں گا تو وہ میرے سامنے سے اچانک ہٹا دیے جائیں گے، تو میں عرض کروں گا: اے میرے رب! یہ تو میرے پیارے ساتھی ہیں، میرے پیارے ساتھی ہیں، تو کہا جائے گا: یقیناً آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد (دین میں) کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“
اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف حکم بن عبد الملک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور حسن بن بشر رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔