❮
❯
حدیث نمبر: 6590
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، ثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ كَثِيرٍ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَا : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْغِيبَةُ أَشَدُّ مِنَ الزِّنَا . قِيلَ : وَكَيْفَ ؟ قَالَ : I " الرَّجُلُ يَزْنِي ثُمَّ يَتُوبُ ، فَيَتُوبُ اللهُ عَلَيْهِ ، وَإِنَّ صَاحِبَ الْغِيبَةِ لَا يُغْفَرُ لَهُ حَتَّى يَغْفِرَ لَهُ صَاحِبُهُ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ كَثِيرٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو رَجَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ ، وَلَا يُرْوَى عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ I " .
ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ اور سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ دونوں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”غیبت زنا سے بھی زیادہ سنگین گناہ ہے۔“ عرض کیا گیا: وہ کیسے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”آدمی زنا کرتا ہے، پھر توبہ کرتا ہے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، جبکہ غیبت کرنے والے کی مغفرت اس وقت تک نہیں ہوتی جب تک وہ شخص اسے معاف نہ کر دے جس کی غیبت کی گئی ہو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریری سے صرف عباد بن کثیر نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں ابورجاء خراسانی منفرد ہیں، اور رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6590
درجۂ حدیث محدثین: منكر، فيه عباد بن كثير متروك
تخریج حدیث «قال أبو حاتم الرازي: ليس لهذا الحديث أصل وعباد ضعيف الحديث «علل الحديث، ج 6، ص 229»»
«قال أبو حاتم الرازي: هذا الحديث منكر قال كما يكون أسأل الله العافية يجيء عباد بن كثير البصري بمثل هذا «علل الحديث، ج 5، ص 122»»
«قال الهيثمي: فيه عباد بن كثير الثقفي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 8، ص 92»»