المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، نَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مِنْدَلُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي دَاوُدَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ بُرَيْدَةَ الْأَسْلَمِيِّ ، قَالَ : قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا بُرَيْدَةُ ، أَلَا أُعَلِّمُكَ كَلِمَاتٍ ، مَنْ أَرَادَ اللهُ بِهِ خَيْرًا عَلَّمَهُنَّ إِيَّاهُ ، ثُمَّ لَمْ يَنْسَهُنَّ أَبَدًا ؟ I " قَالَ : قُلْتُ : بَلَى يَا رَسُولَ اللهِ . قَالَ : I " قُلِ : اللَّهُمَّ إِنِّي ضَعِيفٌ فَقَوِّ فِي رِضَاكَ ضَعْفِي ، وَخُذْ إِلَى الْخَيْرِ بِنَاصِيَتِي ، وَاجْعَلِ الْإِسْلَامَ مُنْتَهَى رِضَائِي ، اللَّهُمَّ إِنِّي ضَعِيفٌ فَقَوِّنِي ، وَإِنِّي ذَلِيلٌ فَأَعِزَّنِي ، وَإِنِّي فَقِيرٌ فَأَغْنِنِي I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ بُرَيْدَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْعَلَاءُ بْنُ الْمُسَيِّبِ I " .
سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے فرمایا: ”اے بریدہ! کیا میں تمہیں ایسے کلمات نہ سکھاؤں کہ اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اسے یہ کلمات سکھا دیتا ہے، پھر وہ انہیں کبھی نہیں بھولتا؟“ میں نے عرض کیا: ”کیوں نہیں، اے اللہ کے رسول ﷺ!“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم یوں کہو: «اللَّهُمَّ إِنِّي ضَعِيفٌ فَقَوِّ فِي رِضَاكَ ضَعْفِي ، وَخُذْ إِلَى الْخَيْرِ بِنَاصِيَتِي ، وَاجْعَلِ الْإِسْلَامَ مُنْتَهَى رِضَائِي ، اللَّهُمَّ إِنِّي ضَعِيفٌ فَقَوِّنِي ، وَإِنِّي ذَلِيلٌ فَأَعِزَّنِي ، وَإِنِّي فَقِيرٌ فَأَغْنِنِي» ”اے اللہ! میں بے شک کمزور ہوں، پس اپنی رضا کے کاموں میں میری کمزوری کو قوت بخش دے، میری پیشانی پکڑ کر مجھے خیر کی طرف لے جا، اور اسلام کو میری خوشنودی کی انتہا بنا دے۔ اے اللہ! میں بے شک کمزور ہوں پس مجھے قوت عطا فرما، میں ذلیل ہوں پس مجھے عزت عطا فرما، اور میں محتاج ہوں پس مجھے غنی کر دے۔““
یہ حدیث سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، جسے نقل کرنے میں علاء بن مسیب رحمہ اللہ منفرد ہیں۔