المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6582
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي ظَبْيَةَ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْمِقَةُ مِنَ اللهِ ، وَالصِّيتُ فِي السَّمَاءِ ، فَإِذَا أَحَبَّ اللهُ عَبْدًا قَالَ : يَا جِبْرِيلُ إِنَّ رَبَّكُمْ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ . قَالَ : فَيُنَادِي جِبْرِيلُ ، فَيُنْزِلُ لَهُ الْمِقَةَ عَلَى أَهْلِ الْأَرْضِ I " .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ شَرِيكٌ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”محبت اللہ کی جانب سے (عطا) ہوتی ہے اور شہرت آسمانوں میں ہوتی ہے، پھر جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت فرماتا ہے تو ارشاد فرماتا ہے: ”اے جبرائیل! بے شک تمہارا رب فلاں سے محبت کرتا ہے، سو تم بھی اس سے محبت کرو۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر جبرائیل (آسمان والوں میں) منادی کرتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ زمین والوں میں اس کے لیے محبت اتار دیتا ہے۔“
یہ حدیث سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے بیان کرنے میں شریک رحمہ اللہ منفرد ہیں۔