المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ قَالَ : نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ .
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ عَمِيَ ، فَبَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اخْطُطْ لِي فِي دَارِي مَسْجِدًا لِأُصَلِّيَ فِيهِ ، فَجَاءَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَقَدِ اجْتَمَعَ إِلَيْهِ قَوْمُهُ ، فَتَغَيَّبَ رَجُلٌ مِنْهُمْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " مَا فَعَلَ فُلَانٌ ؟ I " فَذَكَرَهُ بَعْضُ الْقَوْمِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : I " أَلَيْسَ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا ؟ I " قَالُوا : نَعَمْ ، وَلَكِنَّهُ كَذَا وَكَذَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : فَلَعَلَّ اللهَ اطَّلَعَ إِلَى أَهْلِ بَدْرٍ ، فَقَالَ : اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ I " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ایک صاحب نابینا ہو گئے، تو انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی طرف پیغام بھیجا کہ: ”آپ میرے گھر میں میرے لیے ایک ایسی جگہ نشان زد کر دیں جسے میں مسجد بنا لوں اور وہاں نماز ادا کیا کروں۔“
چنانچہ رسول اللہ ﷺ وہاں تشریف لے گئے جبکہ اس انصاری کی قوم کے لوگ بھی وہاں جمع ہو گئے، لیکن ان میں سے ایک آدمی موجود نہ تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”فلاں شخص کو کیا ہوا؟“ قوم کے بعض افراد نے اس کا (منفی انداز میں) تذکرہ کیا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کیا وہ غزوۂ بدر میں حاضر نہیں ہوا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، لیکن وہ تو ایسا اور ویسا (منافق صفت) ہے۔“
اس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل بدر کے احوال کو دیکھا اور فرما دیا ہو: «اعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ ، فَقَدْ غَفَرْتُ لَكُمْ» ”تم جو چاہو کرو، میں نے تمہیں بخش دیا ہے۔“ “