المعجم الأوسط
باب الألف— حرفِ الف سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
حدیث نمبر: 657
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ : نَا أَبُو نَصْرٍ التَّمَّارُ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ قَالَ : نَا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ الْمَخْزُومِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رَزِينٍ .
عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ قَالَ : بَايَعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِيَدِي هَذِهِ ، فَقَبَّلْنَاهَا ، فَلَمْ يُنْكَرْ ذَلِكَ I " .
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ : عَطَّافٌ .
ترجمہ
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے اپنے اسی ہاتھ سے رسول اللہ ﷺ کی بیعت کی، پھر ہم نے اس (ہاتھ) کو چوما تو اس پر کوئی نکیر نہیں کی گئی۔“
یہ حدیث سیدنا سلمہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، عطاف بن خالد رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔