المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقِ بْنِ جَامِعٍ ، نَا عَمْرُو بْنُ سَوَادٍ السَّرْحِيُّ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أَنَّ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيَّ حَدَّثَهُ أَنَّ نَافِعًا حَدَّثَهُ أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْجِعْرَانَةِ ، بَعْدَ أَنْ رَجَعَ مِنَ الطَّائِفِ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي نَذَرْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَنْ أَعْتَكِفَ يَوْمًا فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، فَكَيْفَ تَرَى ؟ قَالَ : I " اذْهَبْ فَاعْتَكِفْ يَوْمًا . وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَعْطَاهُ جَارِيَةً مِنَ الْخُمُسِ ، فَلَمَّا أَعْتَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَايَا النَّاسِ سَمِعَ أَصْوَاتَهُمْ يَقُولُونَ : أَعْتَقَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلَ : مَا هَذَا ؟ فَقَالُوا : أَعْتَقَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَبَايَا النَّاسِ ، فَقَالَ عُمَرُ : اذْهَبْ إِلَى تِلْكَ الْجَارِيَةِ فَخَلِّ سَبِيلَهَا I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ جَرِيرِ بْنِ حَازِمٍ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ I " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے مقامِ جعرانہ میں طائف سے واپسی کے بعد رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے زمانۂ جاہلیت میں یہ نذر مانی تھی کہ مسجد حرام میں ایک دن کا اعتکاف کروں گا، تو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جاؤ اور ایک دن کا اعتکاف کر لو۔“ نیز رسول اللہ ﷺ نے انہیں خمس کے مال سے ایک لونڈی عطا فرمائی تھی، پھر جب رسول اللہ ﷺ نے لوگوں کے قیدیوں کو آزاد کر دیا تو انہوں نے لوگوں کی آوازیں سنیں جو کہہ رہے تھے کہ ہمیں رسول اللہ ﷺ نے آزاد کر دیا ہے۔ انہوں نے پوچھا: ”یہ کیا معاملہ ہے؟“ لوگوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس لونڈی کے پاس جاؤ اور اسے بھی رہا کر دو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو جریر بن حازم رحمہ اللہ سے صرف ابن وہب رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“