❮
❯
حدیث نمبر: 6544
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُزَيْقِ بْنِ جَامِعٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ إِسْحَاقَ الطَّبَرَانِيُّ ، نَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ أَبَا هِنْدٍ مَوْلَى بَنِي بَيَاضَةَ كَانَ حَجَّامًا يَحْجُمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى مَنْ صَوَّرَ اللهُ الْإِيمَانَ فِي قَلْبِهِ فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي هِنْدٍ ، وَقَالَ : I " أَنْكِحُوهُ ، وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا الزُّبَيْدِيُّ I " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ بنو بیاضہ کے آزاد کردہ غلام سیدنا ابوہند رضی اللہ عنہ پچھنے لگانے والے (حجام) تھے اور وہ نبی کریم ﷺ کو پچھنے لگایا کرتے تھے، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جسے یہ بات پسند ہو کہ وہ ایسے شخص کو دیکھے جس کے دل میں اللہ تعالیٰ نے ایمان نقش کر دیا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ابوہند کو دیکھے۔“ اور آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم اس کا نکاح (اپنی کسی بیٹی سے) کر دو اور اس کے ہاں (اپنی اولاد کا) نکاح کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف زبیدی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6544
درجۂ حدیث محدثین: منكر
تخریج حدیث «قال ابن عدي: هذا الحديث ينفرد به ابن عياش عن الزبيدي وهو منكر من حديث الزبيدي «الكامل في الضعفاء، ج 1، ص 481»»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 3793، 3795، وأبو داود فى «المراسيل» برقم: 230»