المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6525
وَبِهِ : نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، أَنَّ قَتَادَةَ بْنَ دِعَامَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ تَوَضَّأَ ، وَقَدْ تَرَكَ عَلَى قَدَمَيْهِ مِثْلَ مَوْضِعِ الظُّفْرِ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ارْجِعْ ، فَأَحْسِنِ وُضُوءَكَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ I " .
ترجمہ
قتادہ بن دعامہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے مجھے حدیث بیان کی کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے وضو کر رکھا تھا، جبکہ اس نے اپنے قدموں پر ایک ناخن کے برابر جگہ (خشک) چھوڑ دی تھی، تو رسول اللہ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”واپس جاؤ اور اپنا وضو اچھی طرح (مکمل) کرو۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے صرف جریر بن حازم نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن وہب منفرد ہیں۔“