المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6497
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى ، نَا الْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ الْمُنْكَدِرِيُّ ، نَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عَوْنِ بْنِ الْخَطَّابِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : إِنَّ الْحُورَ فِي الْجَنَّةِ يَتَغَنَّيْنَ يَقُلْنَ : نَحْنُ الْحُورُ الْحِسَانُ هُدِينَا لِأَزْوَاجٍ كِرَامٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ إِلَّا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُنْكَدِرِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”بے شک جنت میں حوریں نغمہ سرائی کریں گی، وہ کہیں گی: «نَحْنُ الْحُورُ الْحِسَانُ هُدِينَا لِأَزْوَاجٍ كِرَامٍ» ”ہم حسن و جمال والی حوریں ہیں، ہمیں معزز شوہروں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔“ “
ابن ابی ذئب رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف ابن ابی فدیک رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں منکدری رحمہ اللہ منفرد ہیں۔