❮
❯
حدیث نمبر: 6496
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ شَيْبَةَ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ الْمُنْكَدِرِيُّ ، ثَنَا بَكْرُ بْنُ صَدَقَةَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : إِنْ كَانَ لَيَمُرُّ شَهْرٌ وَنِصْفُهُ مَا نُوقِدُ فِي بَيْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَارًا لِمِصْبَاحٍ وَلَا لِغَيْرِهِ . قُلْتُ : سُبْحَانَ اللهِ ، مِنْ أَيِّ شَيْءٍ كُنْتُمْ تَعِيشُونَ ؟ قَالَتْ : I " بِالْمَاءِ وَالتَّمْرِ ، كَانَ لَنَا جِيرَانٌ مِنَ الْأَنْصَارِ لَهُمْ مَنَائِحُ ، فَرُبَّمَا أَهْدَوْا لَنَا مِنَ اللَّبَنِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ إِلَّا بَكْرُ بْنُ صَدَقَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْمُنْكَدِرِيُّ I " ، وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنْ بَكْرِ بْنِ صَدَقَةَ ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ ، عَنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ .
ترجمہ

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”بسا اوقات ایسا ہوتا کہ ایک مہینہ اور اس کا آدھا حصہ (یعنی ڈیڑھ ماہ) گزر جاتا اور ہم رسول اللہ ﷺ کے گھر میں چراغ کے لیے یا کسی اور مقصد کے لیے آگ نہیں جلاتے تھے۔“ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ) میں نے عرض کیا: «سُبْحَانَ اللهِ»، پھر آپ لوگ کس چیز پر گزارا کرتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”صرف پانی اور کھجور پر؛ البتہ ہمارے کچھ انصاری پڑوسی تھے جن کے پاس دودھ دینے والے جانور تھے، تو بسا اوقات وہ ہمیں کچھ دودھ بطور ہدیہ بھیج دیا کرتے تھے۔“
اس حدیث کو ابن عجلان سے، انہوں نے قعقاع سے، انہوں نے ابوصالح سے، انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے صرف بکر بن صدقہ نے روایت کیا ہے، جس کی روایت میں منکدری رحمہ اللہ منفرد ہیں؛ جبکہ دیگر راویوں نے اسے بکر بن صدقہ سے، انہوں نے ابن عجلان سے، انہوں نے قعقاع سے، انہوں نے قاسم بن محمد رحمہ اللہ سے اور انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6496
درجۂ حدیث محدثین: معلول، والصواب عن القاسم عن عائشة
تخریج حدیث «قال الدارقطني: فقال هذا وهم وصوابه ما ذكرنا في حديث القاسم عن عائشة «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 14، ص 83»»
«قال الدارقطني: والصواب قول من قال عن القاسم «العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 14، ص 229»»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2567، 6458، 6459، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2972، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 729، 6348، 6361، 6372، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 7169، 7172، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2471، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4144، 4145، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12061، 13439، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24869، 25058، 25200، 26130، 26644، 26717، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1575، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1491، 1510، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19540، 20625، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35544، 35889، والترمذي فى «الشمائل» برقم: 370، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1589»