المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ شَيْبَةَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنِي أَبِي ثَنَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : بَعَثَنِي أَبُو طَلْحَةَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَرِيرَةٍ صَنَعَهَا لَهُ ، يَخْتَصُّهُ بِهَا ، فَقَالَ : اذْهَبْ ، فَادْعُ لِيَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَانْطَلَقْتُ إِلَيْهِ ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي أَصْحَابِهِ أَبَّدَ بَصَرَهُ إِلَيَّ حَتَّى نَظَرَ إِلَيَّ الْقَوْمُ جَمِيعًا ، فَخَجِلْتُ ، فَقَالَ : أَرْسَلَ إِلَيْنَا أَبُو طَلْحَةَ ؟ فَقُلْتُ : نَعَمْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : I " قُومُوا I " قَالَ : فَقَامَ النَّاسُ مَعَهُ ، فَانْطَلَقْتُ أَسْعَى إِلَى أَبِي طَلْحَةَ ، فَأَخْبَرْتُهُ الْخَبَرَ فَقَامَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّمَا جَعَلْتُ شَيْئًا لَكَ لَا يَسَعُهُمْ ، فَقَالَ : I " سَيَسَعُهُمْ إِنْ شَاءَ اللهُ I " فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَدَعَا بِالْبَرَكَةِ ، ثُمَّ قَالَ : I " ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ I " . قَالَ : فَدَخَلُوا ، فَأَكَلُوا حَتَّى اكْتَفَوْا ، ثُمَّ خَرَجُوا ، فَقَالَ : I " ائْذَنْ لِعَشَرَةٍ آخَرِينَ I " . فَدَخَلَ عَشَرَةٌ ، فَأَكَلُوا حَتَّى اكْتَفَوْا جَمِيعًا ، ثُمَّ أَخَذَ مَا بَقِيَ فَجَمَعَهُ ، ثُمَّ دَعَا فِيهِ بِالْبَرَكَةِ ، فَعَادَ لِمَا كَانَ ، فَقَالَ : I " دُونَكُمْ هَذَا I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعْدِ بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ I " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے مجھے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں «حریرہ» (آٹے کو دودھ یا گھی میں پکا کر تیار کردہ پتلا کھانا) دے کر بھیجا جو انہوں نے خاص طور پر آپ ﷺ کے لیے تیار کیا تھا، اور کہا: ”جاؤ اور رسول اللہ ﷺ کو میرے پاس (کھانے کی) دعوت دو۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، جب رسول اللہ ﷺ نے مجھے دیکھا اور آپ ﷺ اس وقت اپنے صحابہ کے درمیان تشریف فرما تھے، تو آپ ﷺ نے میری طرف ٹکٹکی باندھ کر دیکھا یہاں تک کہ تمام لوگوں نے بھی میری طرف دیکھنا شروع کر دیا، جس پر میں شرما گیا۔ پھر آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا ہمیں ابوطلحہ نے بلایا ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”جی ہاں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”کھڑے ہو جاؤ۔“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ تمام لوگ آپ ﷺ کے ساتھ کھڑے ہو گئے، میں دوڑتا ہوا سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا، تو وہ رسول اللہ ﷺ کی طرف آئے اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے تو محض آپ کی خاطر تھوڑا سا کھانا تیار کیا تھا جو ان سب کے لیے کافی نہیں ہو سکے گا۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”«إِنْ شَاءَ اللهُ» ”اگر اللہ نے چاہا“ تو یہ ان سب کے لیے کافی ہو جائے گا۔“
پھر رسول اللہ ﷺ اندر تشریف لائے اور برکت کی دعا فرمائی، پھر فرمایا: ”دس آدمیوں کو اندر آنے کی اجازت دو۔“ وہ داخل ہوئے اور سیر ہو کر کھانا کھایا، پھر باہر چلے گئے۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”مزید دس کو اجازت دو۔“ چنانچہ مزید دس افراد داخل ہوئے اور ان سب نے بھی پیٹ بھر کر کھانا کھایا۔ پھر آپ ﷺ نے بچا ہوا کھانا لیا اور اسے اکٹھا کیا، پھر اس میں برکت کی دعا فرمائی تو وہ اپنی پہلی حالت پر لوٹ آیا، پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ تم لے لو۔“
اس حدیث کو سعد بن سعید سے صرف یحییٰ بن سعید اموی نے روایت کیا ہے۔