المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6479
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ شَيْبَةَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الْأُمَوِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي حَبِيبَةَ ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ ضُبَاعَةَ أَنْ تَشْتَرِطَ فِي الْحَجِّ وَتَقُولَ : مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے سیدہ ضباعہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا کہ وہ حج میں (احرام باندھتے وقت) شرط رکھیں اور کہیں: «مَحِلِّي حَيْثُ حَبَسْتَنِي» ”میرے احرام کھولنے کا مقام وہی ہے جہاں تو مجھے (کسی عذر کی بنا پر) روک لے۔“
اس حدیث کو داؤد بن حصین سے صرف ابراہیم بن اسماعیل نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں سعید بن یحییٰ منفرد ہیں۔