المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِرْسٍ ، نَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ ، بِصِفِّينَ فِي الْيَوْمِ الَّذِي أُصِيبَ فِيهِ ، وَهُوَ يُنَادِي : إِنِّي لَقِيتُ الْجَبَّارَ ، وَتَزَوَّجْتُ الْحُورَ الْعِينَ ، الْيَوْمَ نَلْقَى الْأَحِبَّةَ مُحَمَّدًا وَحِزْبَهُ I " ، عَهِدَ إِلَيَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ آخِرَ زَادِكَ مِنَ الدُّنْيَا ضَيَاحٌ مِنْ لَبَنٍ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ وَلَدِهِ ، وَلَا رَوَاهُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا ابْنُ وَهْبٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى I " .
ابراہیم بن عبد الرحمن بن عوف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو صفین کے مقام پر اس دن سنا جس دن وہ شہید ہوئے، وہ پکار کر کہہ رہے تھے: ”میں جبار (اللہ) سے جا ملا ہوں، اور میں نے بڑی آنکھوں والی حوروں سے نکاح کر لیا ہے؛ آج ہم اپنے پیاروں، یعنی محمد ﷺ اور ان کی جماعت سے ملیں گے۔“
(سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے فرمایا:) ”رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے عہد فرمایا تھا: «إِنَّ آخِرَ زَادِكَ مِنَ الدُّنْيَا ضَيَاحٌ مِنْ لَبَنٍ» ”دنیا سے تمہارا آخری توشہ پانی ملا ہوا دودھ ہوگا۔“ “
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابراہیم بن عبد الرحمن بن عوف سے صرف ان کے بیٹے نے روایت کیا ہے، اور ابراہیم بن سعد سے اسے صرف ابن وہب نے نقل کیا، جبکہ حرملہ بن یحییٰ اسے روایت کرنے میں منفرد ہیں۔“