❮
❯
حدیث نمبر: 6465
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِرْسٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ الضَّيْفِ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ سَهْلٍ الْمَازِنِيُّ ، ثَنَا الْمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، ثَنَا الْحَسَنُ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا : لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ ، فَإِذَا قَالُوهَا فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلَّا بِحَقِّهَا ، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مُبَارَكِ بْنِ فَضَالَةَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ سَهْلٍ الْمَازِنِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ الضَّيْفِ I " .
ترجمہ

سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ» کہہ دیں، پھر جب وہ اسے کہہ دیں تو انہوں نے مجھ سے اپنے خون اور اپنے مال محفوظ کر لیے، سوائے اس (کلمے) کے حق کے، اور ان کا (باطنی) حساب اللہ کے ذمے ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو مبارک بن فضالہ سے صرف عمر بن سہل مازنی نے روایت کیا ہے، اور اسے روایت کرنے میں اسحاق بن ضیف منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6465
درجۂ حدیث محدثین: فيه مبارك بن فضالة، مختلف فيه
تخریج حدیث «قال الهيثمي: فيه مبارك بن فضالة واختلف في الاحتجاج به «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 25»»