المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6436
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عِرْسٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ الْمُنْكَدِرِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ ، حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ : سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ ، تَقُولُ : كَانَ لِرَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَصِيرٌ وَخُمْرَةٌ يُصَلِّي عَلَيْهَا .
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ دَاوُدَ الْمُنْكَدِرِيُّ I " .
ترجمہ
سعید بن مسیب رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کو فرماتے ہوئے سنا: ”رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک چٹائی اور ایک «خُمْرَة» (کھجور کے پتوں سے تیار کردہ چھوٹا مصلیٰ) تھی جس پر آپ ﷺ نماز ادا فرماتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سعید بن مسیب رحمہ اللہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے اور اسے نقل کرنے میں حسن بن داود منکدری رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“