المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6425
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْغَنِيِّ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا مُؤَمَّلٌ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْنٍ قَالَ : سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ سِيرِينَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْبَهِيمَةُ عَقْلُهَا جُبَارٌ ، وَالْبِئْرُ عَقْلُهَا جُبَارٌ ، وَالْمَعْدِنُ عَقْلُهُ جُبَارٌ ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا مُؤَمَّلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْغَنِيِّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: ”جانور (کی وجہ سے ہونے والا نقصان) رائیگاں ہے، کنویں (میں گر کر ہونے والی ہلاکت) رائیگاں ہے، کان (میں پیش آنے والا حادثہ) رائیگاں ہے، اور «رکاز» (زمین میں دبے ہوئے قدیم خزانے) میں پانچواں حصہ (بطور زکوٰۃ) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن عون رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف مؤمل بن عبد الرحمن رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اس کی روایت میں عبد الغنی بن عبد العزیز رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“