المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6397
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا أَبِي ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، نَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ أَبِي الْعُرْيَانِ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : لَيْسَ فِي الْمُفَصَّلِ سُجُودٌ ، فَأَتَيْتُ أَبَا عُبَيْدَةَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ فَذَكَرْتُ لَهُ مَا قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : قَالَ عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ : سَجَدَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمُسْلِمُونَ وَالْمُشْرِكُونَ فِي النَّجْمِ ، فَلَمْ نَزَلْ نَسْجُدُ .
ترجمہ
ابو العریان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”مفصل سورتوں میں کوئی سجدہ نہیں ہے۔“ پھر میں ابو عبیدہ بن عبد اللہ بن مسعود رحمہ اللہ کے پاس آیا اور ان سے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ، مسلمانوں اور مشرکوں نے سورہ «النجم» میں سجدہ کیا تھا، چنانچہ ہم مسلسل (اس میں) سجدہ کرتے چلے آ رہے ہیں۔“