المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، نَا زُهَيْرٌ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ : بَايَعْنَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكَانَ مِمَّا أَمَرَنَا بِهِ مِنَ الْمَعْرُوفِ : أَنْ لَا نَنُوحَ ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ نِسَاءَ آلِ فُلَانٍ أَسْعَدْنَنِي ، فَلَنْ أُبَايِعَكَ حَتَّى أُسْعِدَهُنَّ ، قَالَتْ : فَأَسْعَدَتْهُنَّ ، ثُمَّ بَايَعَتْهُ ، فَلَمْ تَفِ امْرَأَةٌ غَيْرُهَا ، وَأُمُّ سُلَيْمٍ .
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ ﷺ سے بیعت کی، تو جن بھلے کاموں کا آپ ﷺ نے ہمیں حکم دیا ان میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ہم نوحہ نہیں کریں گی۔ اس پر ایک عورت نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! فلاں خاندان کی عورتوں نے (نوحہ گری میں) میری مدد کی تھی، اس لیے میں اس وقت تک آپ ﷺ سے بیعت نہیں کروں گی جب تک میں (ان کے ہاں جا کر) ان کا بدلہ نہ چکا دوں۔“ سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”چنانچہ اس عورت نے جا کر ان کی مدد کی، پھر آ کر آپ ﷺ سے بیعت کی۔ ان کے اور سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے علاوہ کسی اور عورت نے (اس عہد کو اس درجہ) پورا نہیں کیا۔“