المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6391
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لَوْ كُنْتُ مُؤَمِّرًا عَلَى أُمَّتِي أَحَدًا عَنْ غَيْرِ مَشُورَةٍ مِنْهُمْ ، لَأَمَّرْتُ عَلَيْهِمُ ابْنَ أُمِّ عَبْدٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا مَنْصُورٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ زُهَيْرٌ I " .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اگر میں اپنی امت پر ان کے مشورے کے بغیر کسی کو امیر مقرر کرنے والا ہوتا، تو میں ان پر ابنِ اُمِّ عبد (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) کو امیر مقرر کرتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابواسحاق رحمہ اللہ سے صرف منصور رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور زہیر رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔“