المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6369
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنِي مُسْلِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ لِلهِ ضَنَائِنَ مِنْ خَلْقِهِ يُحْيِيهِمْ فِي عَافِيَةٍ ، وَإِذَا تَوَفَّاهُمْ إِلَى جَنَّتِهِ ، أُولَئِكَ الَّذِينَ تَمُرُّ عَلَيْهِمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ ، وَهُمْ فِيهَا فِي عَافِيَةٍ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا مُسْلِمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحِمْصِيُّ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”بے شک اللہ کی اپنی مخلوق میں سے کچھ برگزیدہ اور چنیدہ بندے ہیں، وہ انہیں عافیت میں زندہ رکھتا ہے اور جب انہیں وفات دیتا ہے تو اپنی جنت کی طرف لے جاتا ہے؛ یہ وہ لوگ ہیں جن پر فتنے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح گزر جاتے ہیں مگر وہ ان کے درمیان بھی عافیت و سلامتی میں رہتے ہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو نافع رحمہ اللہ سے صرف مسلم بن عبداللہ حمصی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسماعیل بن عیاش رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“