❮
❯
حدیث نمبر: 6367
وَبِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : كَانَ لَا يُفَارِقُ مَسْجِدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِوَاكُهُ وَمِشْطُهُ ، وَكَانَ يَنْظُرُ فِي الْمِرْآةِ إِذَا سَرَّحَ لِحْيَتَهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنُ أَرْقَمَ ، تَفَرَّدَ بِهِمَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ I " .
ترجمہ

ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کی مسواک اور آپ کی کنگھی رسول اللہ ﷺ کی مسجد سے جدا نہیں ہوتی تھی، اور آپ ﷺ جب اپنی داڑھی مبارک میں کنگھی فرماتے تو آئینے میں دیکھا کرتے تھے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو امام زہری رحمہ اللہ سے صرف سلیمان بن ارقم نے روایت کیا ہے، اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن سلمہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“

حوالہ حدیث المعجم الأوسط / باب الميم / حدیث: 6367
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف لضعف سليمان بن أرقم
تخریج حدیث «قال ابن حجر: فيه سليمان بن أرقم وهو ضعيف «فتح الباري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 380»»
«قال الهيثمي: وفيه سليمان بن أرقم الزهري وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 171»»