المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6356
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْجُدِّيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْمُثَنَّى ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَخَلَّفَ لِحَاجَتِهِ ، فَلَحِقَنِي ، فَقَالَ : هَلْ مِنْ مَاءٍ ؟ فَتَوَضَّأَ ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ ، ثُمَّ لَحِقَ الْجَيْشَ فَأَمَّهُمْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ إِلَّا عُمَرُ بْنُ الْمُثَنَّى ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم ﷺ کے ساتھ تھا، آپ ﷺ قضائے حاجت کے لیے پیچھے رہ گئے، پھر جب آپ ﷺ مجھ سے آ ملے تو دریافت فرمایا: ”کیا پانی ہے؟“ پھر آپ ﷺ نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا، پھر لشکر سے جا ملے اور ان کی امامت فرمائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”عطاء خراسانی رحمہ اللہ سے اس حدیث کو صرف عمر بن مثنی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے اسے روایت کرنے میں عمر بن عبید طنافسی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“