المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6355
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى الطَّلْحِيُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ مُتَوَالِيَاتٍ مِنْ خُبْزِ بُرٍّ مُنْذُ قَدِمْنَا الْمَدِينَةَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا صَالِحُ بْنُ مُوسَى I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب سے ہم مدینہ منورہ آئے، آلِ محمد ﷺ نے کبھی بھی مسلسل تین دن تک گندم کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو منصور سے صرف صالح بن موسیٰ نے روایت کیا ہے۔“