المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6330
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْجُدِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ : رَأَى ابْنُ عُمَرَ رَجُلًا يَنْحَرُ بَدَنَتَهُ بَارِكَةً ، فَقَالَ : I " ابْعَثْهَا ، فَإِنَّهَا سُنَّةُ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عَبْدُ الْوَارِثِ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْجُدِّيُّ I " .
ترجمہ
زیاد بن جبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک شخص کو دیکھا جو اپنی اونٹنی کو بیٹھی ہوئی حالت میں نحر کر رہا تھا، تو انہوں نے فرمایا: ”اسے (کھڑا کرنے کے لیے) اٹھاؤ، کیونکہ یہی ابوالقاسم ﷺ کی سنت ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے صرف عبدالوارث نے روایت کیا ہے اور حفص بن عمر الجدی اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“