المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6311
حَدَّثَنَا الصَّائِغُ ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ ، ثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ مَوْلَى بَنِي عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ ، حَدَّثَنِي يَعْقُوبُ بْنُ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : الْحُجَّاجُ وَالْعُمَّارُ وَفْدُ اللهِ ، إِنْ دَعَوْهُ أَجَابَهُمْ ، وَإِنِ اسْتَغْفَرُوهُ غَفَرَ لَهُمْ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَبَّادٍ إِلَّا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”حج اور عمرہ کرنے والے اللہ کے مہمان ہیں؛ اگر وہ اس سے دعا کریں تو وہ ان کی دعا قبول فرماتا ہے، اور اگر وہ اس سے مغفرت طلب کریں تو وہ انہیں بخش دیتا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو یعقوب بن عباد رحمہ اللہ سے صرف صالح بن عبداللہ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ابراہیم بن المنذر رحمہ اللہ اسے بیان کرنے میں منفرد ہیں۔“