المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6308
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُهَلَّبِيُّ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَأْذِنُنَا إِذَا كَانَ يَوْمُ الْمَرْأَةِ مِنَّا بَعْدَمَا نَزَلَتْ : تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ قَالَتْ مُعَاذَةُ : فَقُلْتُ : فَمَا كُنْتِ تَقُولِينَ ؟ قَالَتْ : I " كُنْتُ أَقُولُ : إِنْ كَانَ ذَلِكَ إِلَيَّ فَلَا أُوثِرُ أَحَدًا عَلَى نَفْسِي I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ I " .
ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ﴿تُرْجِي مَنْ تَشَاءُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْكَ مَنْ تَشَاءُ﴾ کے نزول کے بعد، ہم میں سے جس کی باری کا دن ہوتا اس سے (دیگر ازواج کے پاس جانے کی) اجازت طلب فرمایا کرتے تھے۔ معاذہ رحمہا اللہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے (سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے) پوچھا: ”تو آپ (ایسے موقع پر) کیا کہا کرتی تھیں؟“ انہوں نے فرمایا: ”میں عرض کرتی تھی: اگر یہ معاملہ میرے اختیار میں ہے تو میں اپنے اوپر کسی کو ترجیح نہیں دوں گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو عاصم احول سے صرف عباد بن عباد نے روایت کیا ہے۔“