المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6300
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى ، ثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : إِذَا دَخَلَ أَهْلُ الْجَنَّةِ الْجَنَّةَ وَأَهْلُ النَّارِ النَّارَ ، يُنَادِي مُنَادٍ : يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ ، خُلُودٌ لَا مَوْتَ فِيهِ ، وَيَا أَهْلَ النَّارِ خُلُودٌ لَا مَوْتَ فِيهِ I " .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنِ اللَّيْثِ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب اہل جنت، جنت میں اور اہل جہنم، جہنم میں داخل ہو جائیں گے تو ایک پکارنے والا پکارے گا: اے جنت والو! اب ہمیشگی ہے جس میں موت نہیں، اور اے جہنم والو! اب ہمیشگی ہے جس میں موت نہیں۔“
لیث رحمہ اللہ سے ان دونوں حدیثوں کو صرف عبد العزیز بن یحییٰ رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔