المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6297
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، ثَنَا خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ ، ثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ ، فَقَالَ : أَقْرِئْ عُمَرَ السَّلَامَ ، وَقُلْ لَهُ : إِنَّ رِضَاهُ حُكْمٌ ، وَإِنَّ غَضَبَهُ عِزٌّ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ إِلَّا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ يَزِيدَ الْعُمَرِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے اور انہوں نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو سلام پہنچائیں اور ان سے فرما دیں کہ یقیناً ان کی خوشنودی سراپا حکمت ہے اور ان کا غصہ باعثِ عزت ہے۔“
اس حدیث کو زید العمی رحمہ اللہ سے صرف جریر بن حازم رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور خالد بن یزید العمری رحمہ اللہ اس کی روایت میں منفرد ہیں۔