المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6290
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا حُصَيْنُ بْنُ عُمَرَ الْأَحْمَسِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ جَرِيرٍ ، قَالَ : لَمَّا بُعِثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَيْتُهُ ، فَقَالَ لِي : I " يَا جَرِيرُ ، لِأَيِّ شَيْءٍ جِئْتَنَا ؟ I " قُلْتُ : لِأُسْلِمَ عَلَى يَدَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَأَلْقَى إِلَيَّ كِسَاءَهُ ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَصْحَابِهِ ، فَقَالَ : إِذَا أَتَاكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ إِلَّا حُصَيْنُ بْنُ عُمَرَ الْأَحْمَسِيُّ I " .
ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب نبی ﷺ مبعوث ہوئے تو میں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا، تو آپ ﷺ نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اے جریر! تم ہمارے پاس کس مقصد کے لیے آئے ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! تاکہ آپ کے دستِ مبارک پر اسلام قبول کروں۔“ تب آپ ﷺ نے اپنی چادر مبارک میری طرف ڈال دی، پھر اپنے صحابہ کی جانب متوجہ ہوئے اور فرمایا: ”جب تمہارے پاس کسی قوم کا کوئی معزز شخص آئے تو اس کی عزت و تکریم کیا کرو۔““
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو اسماعیل بن ابی خالد سے صرف حصین بن عمر الاحمسی نے روایت کیا ہے۔“