المعجم الأوسط
باب الميم— حرفِ میم سے شروع ہونے والے ناموں کا بیان۔
مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ باب: ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
حدیث نمبر: 6283
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغُ ، نَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحُلْوَانِيُّ ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ صَاحِبُ الْخُمُرِ ، ثَنَا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الْعَبْدَ لَيَبْلُغُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَةَ الصَّائِمِ الْقَائِمِ ، وَأَظُنُّهُ قَالَ : الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللهِ .
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سُهَيْلٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللهِ I " .
ترجمہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک بندہ اپنے حسنِ اخلاق کی بدولت (نفلی) روزہ رکھنے والے اور (راتوں کو) قیام کرنے والے کا درجہ پا لیتا ہے۔“ اور راوی کا خیال ہے کہ آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا: ”(نیز) اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے (کا مرتبہ بھی حاصل کر لیتا ہے)۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو سہیل رحمہ اللہ سے صرف عمر بن عبید رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور اسے بیان کرنے میں حفص بن عبداللہ رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“